کمالیہ(نامہ نگار) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھا دئے گئے۔ مہنگائی کے باعث روزانہ گاڑیاں کھڑی رہنے سے مالکان شدید پر یشان۔ سروے رپورٹ کے مطابق کمالیہ سے ر و ز انہ دوسرے شہروں کو مال لے کر جانے والی گا ڑیوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ما لکان اور ڈرائیورحضرات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے کو بڑھانا مجبوری بن گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور کرایہ سن کر خاموشی اختیار کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ پہلے روزانہ کی بنیاد پر گڈز ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بکنگ ہوجاتی تھی مگر اب ہفتے میں سے تین سے چار دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں۔ جس سے گھر کے اخراجات پورے کرنا نہایت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے اور نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور حضرات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے نہ صرف یہ فیصلہ واپس لیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی بھی کریں۔
46