42

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں

فیصل آباد (پ ر) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں35روپے فی لیٹراضافہ یکسرمسترد کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا، مہنگائی نے عوام کیلیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔حاجی نعیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے، امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات عوام دشمن پالیسیاں بنانا ہے، پانی ناک سے اوپر چلا گیا ہے، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں