42

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پراظہار تشویش

فیصل آباد(پ ر)پاکستان فلا ح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے تہیہ کرلیا ہے کہ عوام کو جمہوریت کی چھتر ی تلے بذریعہ مہنگائی مار کر ان کی ترقی میں رکاوٹ اوراٹھنے والی آوازیں ہمیشہ کیلئے بند کر دی جا ئیں افسوس شاہی محلات کی پید ا ئش کو غریب عوام کی جان مال عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کا سانس ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے لئے حکمران دن رات کوشاں ہیں (لاالہ الا اللہ)کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز میں بھوک ننگ غربت کاراج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بڑھتا جا رہا ہے وطن عزیز پاکستان میں بڑھتی ہوئی ناانصافی، دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم، وسائل و اختیارات پر چند خاندانوں کا قبضہ اور قانون بنانے اور نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کے عوام دشمن رویے پالیسیاں اور کھلم کھلی عیاشیاں ، زیادتیاں اور اس پر بھی عدل و انصاف دینے والوں کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔یاد رکھئے بھوک کبھی بھی آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی، لچھے دار تقریروں اور خطبات سے بھوکوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں