5

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسرار احمدمنے خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو بڑاریلیف ملاہے آ ئینی ترمیم کے بعد نظام عدل بھی درست ہوگاتوملک مین جمہوریت اورآ ئین کی بالادستی ہوگی-ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کوپٹرولیم مصنوعات کامکمل ریلیف منتقل نہ کرنے اورجزوی ریلیف کی تجویز دی گئی تھی مگرانہوں نے پارٹی قائد میاں نوازشریف کی سوچ کے مطابق تجو یز کو مسترکرکے قیمتوں میں پورا ریلیف دیاہے-اب ہرضلع کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے تاکہ غریب عوام کو روزمرہ کی اشیا سستی مل سکی – انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز عوام کو مہنگائی کی مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں