27

پٹرول ، ڈیزل کی بندش ، FWMC گاڑیوں کا کچرا اٹھانے کا کام ٹھپ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لوڈر گاڑیوں کا ڈیزل اور پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے FWMC کی ٹرانسپورٹ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے،جس کی وجہ سے 9100 ٹن کوڑا سٹی فیصل آباد سے باہر ڈیمپ سائڈ پر نہ لیجایا گیا ۔ یاد رہے کہ روزانہ 1300 ٹن کوڑا شہر سے باہر ڈیمپ سائڈ پر لے جایا جاتا ہے ۔ مورخہ 25 دسمبر 2023 سے لوڈر گاڑیوں کا ڈیزل اور پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے FWMCکی ٹرانسپورٹ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ کوڑے سٹینڈوں پر دس فٹ سے زیادہ کوڑا جمع ہو چکا ہے۔ ملازمین FWMC کے ٹوٹل ملازمین 4600 میں سے مسیحی ملازمین جن کی تعداد 3500 ہے ان کو ایڈوانس دسمبر 2023 کی سیلری نہ مل سکی اور ملازمین کی 13ویں تنخواہ ڈیلی ویجز ملازمین کا بقایا مسلم ملازمین کا عید الاضحی کا اعزازیہ اور گروپ انشورنس کے پانچ سال کی اقساط بھی نہ مل سکیں۔ حکومت پنجاب نے جلد فنڈز جاری نہ کئے تو فیصل آباد شہر میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ابرار یونس سہوترہ صدر اتحاد لیبر اینڈ سٹاف یونین FWMC فیصل آبادنے یونین کاآج مورخہ 2 جنوری 2024 کو احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے یونین ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں