منڈی صادق گنج (نامہ نگار) ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت عام، پٹرول پمپس پر پیمانوں کی ہیر پھیر بھی عام ہے ، سخت کاروائی کی جائے ، شہری۔ منڈی صادق گنج سمیت میکلوڈ گنج اور منچن آباد شہروں سمیت گردونواح میں قائم کئی پٹرول پمپس پر شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے،مبینہ طور پر کئی پٹرول پمپ مالکان دھڑلے سے ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کر رہے ہیں ، جس کا سب سے زیادہ نقصان موٹر سائیکل رکھنے والے عام افراد ہو رہا ہے ، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پٹرول کے باعث موٹر سائیکل کے انجنز تیزی سے تباہ ہو رہے ہیں ، دوسری جانب پٹرول پمپس پر پیمانوں کے ذریعے سے بھی ہیر پھیر جاری ہے ، سول ڈیفنس سمیت اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی جانب سے ان پٹرول پمپ مالکان کے خلاف موثر کاوائیاں نہ ہونے کی وجہ سے یہ مافیا بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
36