35

پٹرول’ ڈیزل کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان کو فروری کے مہینے میں ایندھن کی ترسیل میں شدید بحرانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ملک کے تیزی سے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر بینکوں نے درآمدات کے لیے ادائیگیاں بند کردی ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ملک کو ادائیگیوں میں توازن کے بحران کا سامنا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب درآمدی اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کا سب سے بڑا اثر توانائی کے شعبے پر پڑا ہے کیونکہ زیادہ تر ایندھن بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔پاکستان سالانہ بنیادوں پر اپنی توانائی کی ایک تہائی ضروریات کو برآمدی قدرتی گیس کے ذریعے پورا کرتا ہے جس کی قیمتوں میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں