سرگودھا (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد جہاں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے وہاں پر ریل گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 20% تک اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے دوسری طرف چھوٹے روٹ پر چلنے والی ویگن اور رکشہ مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے اضافے پر ہر شخص خواہ اس کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو حکمرانوں کو بد دُعائیں دیتا نظر آرہا ہے۔
43