27

پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پراظہارتشویش

فیصل آباد (پ ر)مرکزی میلادکمیٹی فیصل آباد کے مرکزی صدر الحاج منیر احمد نورانی اور شہر بھر کی سماجی ، مذہبی اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں حاجی شیخ منصو راحمد ، شیخ محمد یٰسین قادری، ڈاکٹر محمود یوسف شیخ ،ملک جمیل قادری، شیخ محمد قدیر ، ڈاکٹر منصور احمد قطب ، نوید احمد قادری، حاجی لیاقت علی تنویر ، محمد عمران مدنی ، محمد احمد قادری اور بشیر احمد نو رانی نے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ انہوں نے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے حا لا ت پر کہا کہ مہنگائی اور بیروزگار ی سے سفید پو ش طبقہ کیلئے زندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ا نہوں نے کہا اس غیر یقینی صو ر تحا ل میں عام آدمی کی مشکلات کی وجہ سے زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں