ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال ،قادر آبادشیل فلنگ اسٹیشن کی بدمعاشیاں عروج پر پمپ انتظامیہ ڈیزل اور پٹرول مانگنے پر شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آنے لگے شیل پٹرول پمپ قادرآباد کے آگے انتظامیہ بے بس چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل پٹرول کے ریٹ بڑھنے کے ساتھ ہی شیل قادرآباد فلنگ اسٹیشن نے ڈیزل اور پٹرول ذخیرہ کر لیا اور ساتھ ہی ڈیزل پٹرول کی سیل بند کر دیں شہریوں کے ڈیزل اور پٹرول مانگنے پر شیل قادرآباد فلنگ اسٹیشن انتظامیہ شہریوں کے ساتھ رافت بان استعمال کرنے لگے اور بدتمیزی کرنے لگے ساہیوال ضلع انتظامیہ نوٹوں کی چمک دمک کے آگے بے بس شیل قادرآباد فلنگ اسٹیشن کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر اہل علاقہ اور مسافر حضرات ذلیل و خوار ہونے پر مجبور اہل علاقہ کا وفاقی وزیر پٹرولیم ،وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شیل قادرآباد فلنگ اسٹیشن کے خلاف قانونی کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور ان کا این او سی کینسل کیا جائے۔
24