فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں35روپے فی لیٹراضافہ یکسرمسترد کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا، مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 35روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت262روپے 80پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
46