جڑانوالہ(نامہ نگار)صدر سیا سی کمیٹی جماعت اسلامی رانا سلطان محمودخان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے پٹر و لیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو گا عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں مگر ناکام حکومت کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے رانا سلطا ن محمود خان نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا ہے آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں اگر حکمران طبقہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام کا سمندر ان کو ایوانوں سے باہر پھینک دے گا انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا کامیاب فارمولا ہے۔ وسائل پر قابض باریاں لگانے والے حکمران ٹولے نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
44