34

پٹرول کی مصنوعی قلت برقرار’ اوگرا کا پمپس سیل کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد سمیت دیگرعلاقوں میں پٹرول کا مصنوعی بحران بدستور برقرار ہے’اکثرپٹرول پمپس بند ہیں اورکھلے پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں نظرآتی ہیں جنہیں محدود مقدار میں پٹرول فراہم کیاجارہا ہے’فیصل آباد میں کئی پمپوں کے بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے’پٹرول نہ ملنے سے کئی لوگوں کا اپنے عزیزوں کی غمی’خوشی میں شامل ہونا بھی مشکل بن چکا ہے’کئی علاقوں میں پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر پٹرول اورڈیزل کا ذخیرہ کیا ہوا جس پر پٹرول کا مصنوعی بحران بڑھ رہا ہے’ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں ہے اورتیل ذخیرہ کرنیوالوں کوسخت نتائج بھگتنا ہوں گے’اس صورتحال پراوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کوفوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے’بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں 15فروری سے پہلے تبدیل نہیں ہونگی اورساتھ ہی وارننگ دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والے بازآجائیں ورنہ پٹرول نہ بیچنے یا مہنگا بیچنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں