36

پٹرول کی مصنوعی قلت بر قرار ‘ شہریوں کو شدید مشکلات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پٹرول کا حصول شہریوں کیلئے شدید مشکل بن گیا’شہرکے اکثرپٹرول پمپس بند’چند مقامات پر محدود مقدار میں فراہمی’لوگ پٹرول حاصل کرنے کیلئے مارے مارے پھرنے گئے’تفصیل کے مطابق فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کا ملنا خواب نظرآنے لگا’اکثرعلاقوں میں پٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جن چند مقامات پر پٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی نظرآتی ہیں اورلوگوں کو ایک سو’دوسو روپے سے زیادہ کا پٹرول نہیں دیا جارہا ہے’کئی مقامات پر بعض لوگ ناقص کھلا پٹرول کھلے عام مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اوروہاں پر بھی لوگوں کا رش نظرآتا ہے جس کے باعث ناخوشگوارواقعہ رونما ہونے کا بھی خدشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں