94

پھلوں اورسبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار، قیمت اتنی بڑھ گئی کہ سبزیاں اورپھل عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ سبزیوں اورپھلوںکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرارہے ۔ سبزیاں اورپھل سرکاری نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں۔ سرکاری نرح کچھ اور جبکہ اوپن مارکیٹ میں من مانی قیمت وصول کی جانے لگی۔پھل خریدنا تو غریب عوام کیلئے خواب بننے لگا ہے اور مہنگے پھل آئے روز مزید مہنگے ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیاز15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں240روپے کلو،درجہ اول خشک پیازکی فروخت 280 روپے کلو، ٹماٹر 10 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 140 روپے کلو، تاہم ٹماٹر180 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن545 کی بجائے 750 روپے کلو، ادرک 485 کی بجائے 680 روپے کلو، سبز مرچ 145 کی بجائے 170 روپے ، لیموں 65 کی بجائے 80 روپے ، ٹینڈے 120 کی بجائے 160 روپے کلو مل رہے ہیں۔دوسری جانب آلو 45 کی بجائے 60 روپے ، میتھی 130 کی بجائے 200 روپے کلو، بینگن 115 کی بجائے 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں