قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کم بیک کریں گے اور پہلے سے زیادہ متحد و مضبوط ہو کر واپس آئیں گے ۔اپنے بیان میں شاہین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز بہت مشکل تھی جو ہم ہار گئے اس میں کوئی شک نہیں۔فوراً کوئی نتیجہ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، انہوں نے کہا کہ شکست آسان نہیں ہوتی، ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا اور اپنے گیم پلان کی حمایت کی ہے ۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے نیوزی لینڈ سیریز میں سب کو موقع دیا ہے ۔ 5 میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کیسے بِلڈ کریں، نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرز کو کھیلیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے لیے بہتر سوچتے ہیں، کوئی ایسا نہیں جو چاہتا ہو کہ پاکستان ہار جائے ، ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے ، سب سے بات کر کے پلیئنگ الیون کھلائی ۔
