21

پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

کمالیہ(نامہ نگار) شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان، گلی محلے اور چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کمالیہ شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ بھکاریوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جو کہ شہر میں جگہ جگہ ٹولیوں کی صورت میں بھیک مانگتے رہتے ہیں۔ جس سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ اگر کوئی شہری بھکاریوں کو بھیک نہ دے تو سر عام بدکلامی سمیت بددعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔ جبکہ نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شرفاء کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دوکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیاء اٹھا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔اس سلسلہ میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر بہتات ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں