32

پیغام پاکستان دوسروں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے

سرگودھا (بیوروچیف) عالمی شہر ت یافتہ دانشور ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل آف اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان دوسروں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز 1973ء کے آئین کے مطابق اسلامی دفعات پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ ہمارا وجود پاکستان سے وابستہ ہے۔ ہم نے جو اصول وضع کیے ہیں اْن پر عمل کرنے میں ہماری ترقی کا راز مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنھوں نے ضلع انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک عظیم الشان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین شاہ ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، ڈاکٹر مسرت ، ڈاکٹر تحمینہ اسلم رانجھا ، محمد اسلم چشتی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان میں وہ کچھ شامل ہے جو اس استحکام اور بقاء کے لیے ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں