ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 79ج ب میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل’ تفصیلات کے مطابق 78 ج ب کے رہائشی بلال احمد ولد محمد اقبال نے 79 ج ب میں آئرن کی دوکان بنا رکھی ہے موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے دوکان پر جا رہا تھا کہ پینسرہ ڈجکوٹ روڈ پر نا معلوم ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے 30 سالہ نوجوان کو فائر مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا’پولیس نے ضروری کارروائی کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
32