ٹھیکریوالا(نامہ نگار)محکمہ ماحولیات نے سدھار ملانپور روڑ پر واقع پیپر بورڈ فیکٹری بوائلر کو سیل اور مالک کو 2لاکھ جرمانہ کر دیا،محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز کی خلاف ورزی پر چک سدھار ملاں پور روڈ پر پیپر بورڈ فیکٹری کے بوائلر کو سیل اور مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ کرتے ہوئے موقع پر ہی ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بلاامتیاز ایکشن کا سلسلہ جاری ہے اور ممنوعہ مواد بطور ایندھن جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
