کمالیہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107ملک امجد یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب کی بار شعبدہ باز سیاستدانوںکے جھانسے میں نہیں آئے گی جنہوں نے کئی سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود علاقے کی فلاح کے لیے کوئی ایک ایسا منصوبہ نہیں دیا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔
