26

پیپلزپارٹی نفرت، گالی گلوچ اورانتقام کی سیاست نہیں کرتی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صوبائی صدر رانا فاروق سعید خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نفرت،گالی گلوچ اور انتقام کی سیاست نہیں کرتی،انشاء اللہ ہماری قیادت الیکشن سے قبل پنجاب میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرلے گی۔11جنوری کو چیئرمین بلاول بھٹو کا فیصل آبادآمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا۔کارکن 10نکاتی معاشی پروگرام کوگھرگھرپہنچائیںچہیدبھٹو بے نظیر کے عوامی فلسفہ کے تحت ہم عوام کوغربت،بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نجات دلوائیں گے ۔پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل،امیدوار این اے 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ جدار ختم نبوت قانون کی پاسداری اور ناموس رسالت ۖکے لئے شہید بھٹو نے ایسا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جو قیامت تک ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا ۔پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی ۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے فخر ایشیاء قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہیدکی 96ویںسالگرہ کے موقع پر قائد عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں