فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد آئندہ انتخابات اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات کے لئے ماحول بنایا اور پی پی پی واحد پارٹی تھی جس نے انتخابات کے لئے جدو جہد کی جبکہ دوسری پارٹیاں الیکشن سے فرار چاہتی تھیں ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کا ساتھ دیا ۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دیں اور جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے اور جمہوریت پر شب خون مارنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
