36

پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی،بیروزگاری اورمعاشی بحران کیساتھ ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارپی پی 113چوھدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ نون لیگ یا تحریک انصاف کیساتھ نہیں بلکہ اصل مقابلہ مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بحران کے ساتھ ہے عوام فیصلہ کریگی انشائاللہ تیر کو ووٹ ملیں گے تیر انشائاللہ شیر کا شکار کر کے دکھائے گی عوام الیکشن میں بزدل لیڈروں کو مسترد کرے گی ۔ پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہوئی عام انتخابات کی ساخت کا معاملہ منصفانہ ،آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔پاکستان میں بد تر ین معاشی بحران دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے حالا ت دن بدن بے روزگاری اور معاشی بحران عوام کیلئے پریشان کن ثابت ہو رہے ہیں جبکہ عام آدمی بے لگام مہنگائی اور مالی مشکلات سے دوچار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں