جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر گلگت بلتستان قمر زمان کا ئرہ نے جڑانوالہ آمد پر سابق ایم پی اے و امید و ا ر این اے 96رائے شاہجہان کھرل،امیدوار پی پی 99 رائے شہادت خاں کھرل،تحصیل صدر شفقت رانا، جنرل سیکرٹری بلاول بھٹو فورس رانا سیلم ٹیپو،ملک سہیل،عمران اسلم و دیگران سے ملاقات کی اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر مشاورت کرتے ہوئے قائدین کا پیغام پہنچایا کہ پیپلز پارٹی آئندہ ہونیوالے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی کہ ملک ڈلفالٹ کرے عمران خان اگر حکومت میں مزید رہتا تو ملک پاکستان ڈلفالٹ کر جاتا پاکستان پیپلز پارٹی کی ملکی معیشت پر گہری نظر ہے پاکستان کبھی بھی ڈلفالٹ نہیں کرے گا عمران خان انتشار پیدا کر رہا ہے عوام انکے چہروں سے بخوبی واقف ہو چکی ہے ۔
26