61

پیپلزپارٹی کے پاس ہی عوام کے مسائل حل کرنے کا فارمولا ہے

کمالیہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو وزیراعظم کی نہیں بلکہ ایک لیڈر کی ضرورت ہے جوکہ بلاول بھٹو ہیں عوام جانتی ہے کہ ملک میں جاری تاریخی مہنگائی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ اگر کوئی جماعت کرسکتی ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ لیڈر اور بزنس مین میں فرق ہوتا ہے شہید بے نظیر بھٹو نے قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا میرے پاس بھٹو شہید کا وارث آیا ہمارے پاس آخری موقع ہے اور اس پر اقتدار کا حق صرف بلاول کو ہے،انشااللہ 8فروری کو ملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں