جڑانوالہ(نامہ نگار)کاغذات منظور ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے رائے وقاص اسلم کھرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ ہونیوالے انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادتوں کی داستان رقم کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے سابق ادوار میں نوکریاں دی اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو کر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی رائے وقاص اسلم کھرل نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے حلقہ کو پسماندگی کی جانب گامزن کیا ہے علاقہ کے مسائل عوام کو گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری سیاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
