فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا باضابطہ آغاز تو ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بہت پہلے سے کر دیا تھا لیکن اس کو سرکاری سطح پر منانے کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے پہلے دور حکومت میں 5فروری 1989 کو کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی تب سے آج تک رسم بھٹوز کو نبھانے ہوئے ہر سال 5 فروری کو کشمیر کے منقسم عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اہتمام کرتی ہے ۔ اس سال بھی پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد 5 فروری کو چوک ضلع کونسل میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کرے گی ۔ اس بات کا فیصلہ سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام کی زیر صدارت آج ناظم آباد میں نائب صدر میاں ریاض الحق کے آفس میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے ماہانہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید۔ ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ۔ سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عمر دراز آزاد ۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک صغیر اعوان ۔ ڈویژنل صدر شعبہ خواتین محترمہ سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں۔ آفس سیکرٹری شیخ یاسین۔ سٹی صدر نائب صدور آغا اعجاز احمد ۔ میاں بشارت حسین ۔ با افضل ۔ میاں خالد بھولا ۔ چوہدری عباس گجر ۔ روابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ۔ ذیلی تنظیموں کے عہدیداران صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب احمد بٹ ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ روبینہ بٹ۔ صدر پیپلز لیبر بیورو رانا منظورِ احمد ۔ جنرل سیکرٹری حاجی یعقوب انصاری ۔ صدر ہیومن رائٹس ونگ میاں محمد شاہد رضا۔ جنرل سیکرٹری رانا سیف الرحمن ۔ سیکرٹری اطلاعات پرویز اختر پیجی۔ سنئیر نائب صدر میاں انتظار حسین۔ صدر علما و مشائخ ونگ پرویز اکرم میدانی ۔ ڈویژنل نائب صدر شعبہ خواتین محترمہ رفعت انجم ۔ رہنما مینارٹی ونگ ناصر مٹو۔ رہنما مینارٹی ونگ انجم چوہدری۔ زونل صدور چوہدری انور سپاہی ۔ ملک سلیم ناز اور چوہدری حق نواز نے بھی اپنی اپنی آرا سے مستفید کرتے ہوئے مسلہ کشمیر کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔
37