فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلزکالونی ڈی گرائونڈ قبرستان کا گورکن بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ایس ڈی او فیسکو پیپلزکالونی مبشرلاڑا نے بتایا کہ وہ ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف چیکنگ کررہے تھے کہ جب وہ پیپلزنمبر1ڈی گرائونڈ قبرستان میں گورکن عثمان ولد قیصرکے کوارٹرکوچیک کیا تووہ بجلی کے پول سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے پایاگیا گورکن کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کردیا۔
