18

پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عمران کاہلوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت حق اور سچ کی آواز کو کسی صورت نہیں دبا سکتی،انتخابا ت میں عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا تاریخی فیصلہ سنائیں گے ،امپورٹڈ حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں وہ الیکشن سے فرار کی کوششیں کررہے ہیں، پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں