44

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو صرف اقتدار عزیز ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کوصرف اقتدار عزیز ہے۔ آئین ، سیاسی جمہوری پارلیمانی عمل اور اقدار سے کوئی سروکار نہیں۔ اسمبلیاں توڑنے ،بچانے اور استعفے دینے کا ناٹک جاری ہے۔ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے عوام کودیوالیہ کر دیا ہے۔ یوٹیلٹی بلز عوام کے لئے عذاب اور جان لیوا بن گئے ہیں۔ بجلی گیس پانی کے بل سفید پوش طبقہ کے لئے ڈیتھ وارنٹ بنے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی ملک گیر سطح پر اچھے باصلاحیت لوگوں کو جمع کر کے پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی ، اخلاقی بحران کے خاتمہ کے لئے قومی قیادت سنجیدہ نہیں۔سیاسی قیادت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ عوام کے زخموں کوگہرا کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں