55

پی ٹی آئی بلے سمیت سیاسی میدان سے آئوٹ ہوچکی

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اورپی پی113سے اُمیدواررانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت کوئی بھی جمہوری جماعت کسی سیاسی جماعت کوسیاسی میدان سے نکالنے کی خواہش مند نہیں تاہم پی ٹی آئی اپنے پونے سالہ اقتد ا ر اور9 مئی کے کردار کے بعد خود بلے سمیت سیا سی میدان سے آئو ٹ ہو چکی ہے ہمیں اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں پی ٹی آئی بلے سمیت میدان میں آئے اُن کے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے والے اُمیدوار بھی سیاسی طورپرآزاداورخودمختارہوں گے۔اپنے حلقہ نیابت میں پارٹی کارکنوں اورعوام سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کے لئے منظورکی گئی قرارداد جمہوریت اورآئین کی توہین ہے اب معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے اُمیدہے عدلیہ اس غیرقانونی اورغیرجمہوری قراردادکاسخت نوٹس لے گی۔اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی 8فروری کوہرصورت الیکشن ہوں گے ہم سخت سردی کے باوجودانتخابی مہم چلارہے ہیں جبکہ سیاسی میدان میں آئوٹ ہونے اورعوامی حمایت سے محروم لوگ جوسردی کا جوازپیش کررہے ہیں اُنہیں ماضی کے الیکشن کوبھی یادرکھنے چاہئیں جوسردی اوردہشت گردی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں