فیصل آباد(پ ر )پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ڈالر اور پٹرول کی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے ۔ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے ٹولے نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں پر بے بنیاد مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔ پاکستان 40 سالوں سے مسلط ٹولے سے نجات حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ملک کی دو بڑی نام نہاد جمہوری سیاسی پارٹیوںنے قومی خزانہ لوٹنے کے لئے باریاں باندھ رکھی تھی جو عمران خان نے آخر ختم کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تلملا اٹھے ہیں اور ایک عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی تدابریں سوچ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ خان ایک پر اعتماد لیڈر ہیں ایسے لیڈر کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ۔ پاکستان کی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورپاکستان کی معاشی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے ۔ امپورٹڈ حکومت کے رہتے ہوئے پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ان کی ترجیح پاکستان کی عوام نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کروانا ہے ۔
24