26

پی ٹی آئی فنانسرز کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی مالی معاونت کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والوں کی فہرست تیارکرلی گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق فنانسرز کو پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی،اب گرفتاریاں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والے21افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اتحادیوں کے حالیہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا ‘ فیصلے کے مطابق کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں و اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ ریاست دشمنی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں