23

پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عمر ا ن خان کا امریکی سازش سے یوٹرن صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے چیئرمین تحریک انصا ف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ز ہریلی گفتگو سے ملکی مفادا ت اور معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، د وست مما لک پاکستان سے دور ہوئے ، تحریک ا نصاف نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی لیکن عوام کی دعاں سے وزیراعظم میاں شہبا ز شریف ملک کو تمام بحرانوں سے نکال لیں گے ا نہوں نے مزید کہا کہ عوامی جلسوں میں عمران نیازی کہتے رہے کہ میری حکومت امریکہ نے ختم کروائی ہے لیکن تین روز قبل ایک انٹرویو میں یو ٹرن لیتے ہوئے عمران نیازی نے کہا کہ میری حکومت امریکہ نے نہیں بلکہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ختم کروائی اب یہ تاریخ کا دھارا بدلنے نکلا ہے ملکی تاریخ میں اس سے زیادہ نالائق شخص نہیں دیکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں