76

پی ٹی آئی کسی بھی ادارے کی مخالف نہیں ہے

سرگودھا (بیوروچیف) پی ٹی آئی کسی بھی ادارے کی مخالف نہیں ہے اداروں کا احترام ہمارے سربراہ نے کیا ہے ہم بھی اداروں کا احترام کرتے ہیں اداروں کی وجہ سے ہی ملک مضبوط ہے مگر جس طرح انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے امیدواروں کیساتھ رویہ اختیار کیا جارہا ہے وہ کسی طرح بھی موجودہ حکومت کو زیب نہیں دیتا الیکشن کمیشن کو اس حوالہ سے کچھ نظر نہیں آرہا جو سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں اور بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں