24

پی ٹی آئی کوالیکشن میں امیدوار نہیں ملیں گے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ پوری ملکی تاریخ میں کسی نے پارلیمنٹ کی توہین نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کی قبل از وقت الیکشن کروانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ذاتی انا کی تسکین کیلئے دو صو بائی اسمبلیاں تحلیل کر کے انہوں نے اپنے پاں پر خود کلہاڑا مارا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سند ھ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست ایک ٹریلر ہے اسی طرح کی شکست اس کو پنجاب میں دیں گے ۔ باشعور عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر عمر ان خان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے پی ٹی آئی کو الیکشن میں ا میدوار نہیں ملیں گے آ ئی ایم ایف سے وعدے عمران خان نے کئے جنکی سزا عوام اور حکومت دونوں بھگت رہے ہیں ۔ جس طرح ساڑھے تین سال ملکی معشیت کو برباد کیا اس کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہو گا یہ لوگ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں انکی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں