فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سٹی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے’ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت معاشی بدحالی کے خاتمہ ‘ صنعتی و تجارتی ترقی کے لئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے مہنگائی اور غربت کے خاتمہ کیلئے بھی کاوشیں جاری ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عوامی مینڈیٹ کا کوئی احترام نہ ہے’مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے وزیراعظم پاکستان کی مؤثرحکمت عملی کی بد و لت ملک بحرانوں کی زد سے باہر نکل آیا ہے۔
