سرگودھا (بیوروچیف) پی ٹی آئی کی باقیات کو لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا مریم نواز کے مقابلہ میں جو مرضی انتخاب لڑ لے کامیابی مریم نواز شریف کا مقدر ہے حلقہ پی پی 80کے عوام جانتے ہیں کہ اس حلقہ سے ن لیگ کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 80 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد احمد خان میکن نے کیا انہوں نے کہا کہ جلد مریم نواز سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگی خصوصاً کوٹ پہلوان میں انہیں انتخابی جلسہ کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔
