23

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سیاسی سٹنٹ بن کر رہ گئی

لاہور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک سیاسی سٹنٹ بن کر رہ گئی، بتایا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے روز لاہور سے پی ٹی آئی کے پانچ رہنمائوں سمیت 200 کارکنوں نے گرفتاریاں دینا تھیں لیکن چیئرنگ کراس پر کئے گئے انتظامات جن میں ایک کنٹینر پر سٹیج کی تیاری چیئرنگ کراس کے چاروں جانب عمران خان کی تصاویر پر مبنی فلیکسز کی تنصیب اور دیگر اقدامات کے باعث جیل بھرو تحریک ایک پاور شو بن کر رہ گئی، جس سے چیئرنگ کراس سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تیار کئے گئے سٹیج پر تقاریر کے لئے باقاعدہ سائونڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن عملی طور پر گرفتاریاں دینے کے بجائے کنٹینر پر لگائے گئے آہنی جعلی حوالات میں کھڑے ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں