لاہور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و فوکل پرسن ”جیل بھرو تحریک ” اعجاز چوہدری نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے 22فروری کو تحریک کاآغاز ہوگا اور 8شہروں میں 28فروری تک پہلا مرحلہ ختم ہوگا،عمران خان کو بھی گرفتاری سے استثنیٰ نہیں ہے پارٹی نے فیصلہ کرنا کب کس نے گرفتاری دینی ہے، جلائو گھیرائو، پولیس سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیل روڑ پر پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ کراچی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے شہداء کے لئے دعا کرتے ہیں
74