فیصل آباد(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے کہاہے کہ جے یوآئی کی سیاست کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی آج گرفتاری کے خوف سے زمان پارک کے بل میں چھپتا ہے توکبھی ایئرپورٹ پرایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے موٹروے کا سفر کرنے پر مجبور ہے۔تحریک انصاف کا ملک کے نقصان میں بین الاقوامی معاہدے کرکے معاشی بدحالی کے سپرد کرنااسے فاشسٹ پارٹی اورپارٹی رہنماؤں کو کارکنوں سمیت گرفتار کروا کر خود ضمانتیں کروانے والا تحریک انصاف کا سرغنہ عمران نیازی بزدلی اور منافقت کا مکسچر بن کر سامنے آیا ہے ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کی سیاست آخری سانسوں پر ہے
42