کراچی(بیوروچیف)آئی آر آئی ایس کمیونی کیشن کی زیر نگرانی انتہائی اہم سروے کے نتائج منظر عام پر آگئے جنوری 2024میں آئی آر آئی ایس کمیونی کیشن نے پنجاب میں رائے عامہ کا ایک حالیہ سروے منعقد کیا، نتائج میں سیاسی پارٹیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی، اور وسیع تر مسائل حل کرنے کیلئے ایک مستحکم حکومت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، فروری/مارچ 2023سے جنوری 2024 تک سیاسی جماعتوں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت 43 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد ہوگئی جو آنے والے الیکشن میں ووٹنگ میں کمی کی طرف اشارہ ہے، مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 31 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی ۔
