20

پی ٹی آئی کے دور میں جیب بھروتحریک ہی چلائی گئی

فیصل آباد(پ ر) جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں جیب بھرو تحریک ہی چلائی گئی اور اب جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے رہنما کارکنوں کو گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے ‘ اس پارٹی کے لوگ خود ہی ایک دوسرے کو ننگا کریں گے۔ ریاست مدینہ کا مقدس نعرہ لگا کر اس کے برعکس نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے اور گالی کلچر متعارف کروا کر یورپی تہذیب کو پروان چڑھایا گیا۔ اہم فیصلے جادو ٹونے اور فال نکال کر کیے جاتے رہے اگر پی ڈی ایم اس ٹولے سے حکومت چھیننے کا سخت فیصلہ نہ کرتی تو تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ اور دنیا میں تنہا کر چکی ہوتی۔ عمرانی حکومت کے پھیلا ئے مہنگائی کے گند سے بہت جلد قوم کی جان چھو ٹ جائیگی۔ قائد جمیعت کی کوششوں سے پہلی د فعہ سود سے پاک معیشت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں