سرگودھا (بیورو چیف) پی ٹی آئی وہ سانپ بن چکا ہے جس کے منہ میں زہر نہیں اب یہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے ایکدوسرے کو الزام دینے پر آگئے ہیں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی کا اتحاد ذاتی کرپشن بچانے اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ڈرامہ کیا جارہا ہے اب ڈرامے کا آخری سین چل رہا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہواء نکل چکی ہے پی ٹی آئی کا بیانیہ عوام تو پہلے ہی مسترد کرچکے تھے اب پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت بھی اپنے بیانیئے کی نفی کرنے میں لگی ہیں۔
