34

پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہے

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران اولڈ سکریپ راجباہ روڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری بابر احمد نے کہا ہے کہ اقتدار چلے جانے کے بعد عمران خان ذہنی مر یض بن چکا ہے،امریکہ کے خلاف بیانیے سے بھی عمران خان نے یو ٹرن لے لیا ہے عمران خان کا ہر جھو ٹ سامنے آ چکا ہے،عمران خان کو اقتدار میں پہنچانے اور سلیکٹ کرانے والے آ ج اپنی غلطی پر پچھتا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب سے عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کیا ہے تحریک انصاف کے وزرا اور ارکان اسمبلی عمران خان کو بند کمروں میں ہدف تنقید بنا رہے ہیں بہت جلد یہ چنگاری آتش فشاں میں تبدیل ہونیوالی ہے ،پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں کئے گئے غلط فیصلے اور عوام دشمن اقدامات کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا موجودہ مہنگائی و بے روزگاری بھی اسی کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں