سرگودھا (بیورو چیف) پی ٹی آئی کے کھو کھلے نعروں سے ہوا نکل چکی ہے اپوزیشن ڈ و بتی سیاست کیلئے مختلف سہارے ڈھونڈ رہی ہے پی ڈی ایم کی حلیف جماعتیں متحد ہیں یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن والے گھر گھر جاکر ساتھ د ینے کی اپیلیں کررہے ہیں سیاسی ملاقاتیں کرنا ہر سیاستدان کی مجبوری ہے ضروری نہیں کہ ان ملاقاتوں میں اپوزیشن کا ساتھ دیں ان خیا لا ت کا اظہار وزیر مملکت و وفاقی پارلیمانی سیکر ٹر ی و رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا ا نہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے سر گودھا سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں تر قیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے ا پوزیشن مزید گھبراہٹ کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز ان کا نیا شوشہ سامنے آجاتا ہے مگر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی چوہدری حا مد حمید نے کہا کہ نہ پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبر ائیں گے گھبرانے کا وقت اپوزیشن کا ہے۔
26