فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپار ٹی ضلع فیصل آباد کے صدر محمد اعجاز چو ہد ر ی ‘سابق مشیر حکومت آزادکشمیر محمد ریاض چوہدری او رمحمد ممتاز چوہدری کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)مرحومہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ علاج معالجہ کے باوجود جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں’مرحومہ کی نماز جنازہ آج یکم اپریل بروز ہفتہ ‘شام چار بجے ڈین پیراڈائزسمندری روڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی”ڈیلی بزنس رپورٹ”کے ایڈیٹرہمایوں طارق اورنیوزایڈیٹرریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔
