29

پی پی 107 میں 10 سے زائد امیدوار میدان میں آ گئے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پی پی 107میں 10سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،تفصیلات کے مطابق پی پی 107میں 10سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن فیصل آباد میں جع کروا د ئیے پاکستان سنی تحریک کی جانب سے پی پی 107میں حافظ یاسر قادری المدنی،جماعت اسلامی کی جانب سے محترمہ نجمہ خاتم ،تحریک انصاف کی جانب سے سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں،سابق صوبائی وزیر چوہدری طالب حسین کے صاحبزادے چوہدری عاطف حسین،ن لیگ کی جانب سے سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف،چوہدری یسین کسانہ،پیپلز پارٹی کی جانب سے رانا نصیر احمد خاں،سابق چیرمین یونین کونسل رانا شاہد رضا نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے باعث پی پی 107سے مزید امیدوار بھی سامنے آرہے ہیں جو آج اپنے کاغذات جمع کروائیں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں