14

پی پی 110 کے آزاد امیدواراقرار حیدر اعوان ، حسن خان نیازی کے حق میں دستبردار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل انتخابات میں جوڑتوڑکاسلسلہ اپنے عروج پرپہنچ گیا،پی پی 110سے آزادامیدواربرائے ایم پی اے ملک اقرارحیدراعوان’ حسن خان نیازی کے حق میں دستبردارہوگئے ۔گزشتہ روزانہوںنے اپنے ڈیرہ پرامیدوارقومی اسمبلی این اے 104صاحبزادہ حامد رضا،امیدوارایم پی اے پی پی 110حسن خان نیازی ودیگرکی موجودگی میںان کے حق میں دستبردارہونے اوران کے پینل کوکامیاب کرانے اعلان کردیا۔انصاف لائرز فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہبازامیرعلی اعوان کی خصوصی کاوشوں سے ملک اقرارحیدراعوان نے دستبردارہونے کااعلان کیاہے ۔شہبازامیرعلی اعوان چندروز سے اقرارحیدراعوان سے مسلسل رابطے میں تھے آج ان کے دستبردارہونے سے پی پی 110 میں حسن خان نیازی کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ۔ 8فروری کوحسن نیازی کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں